سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآبادریجن، ڈیمولیشن سیل کی مختلف اضلاع میں قانونی ..
تازہ ترین : 1

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآبادریجن، ڈیمولیشن سیل کی مختلف اضلاع میں قانونی کارروائی

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، حیدرآبادریجن کے اعلامیہ کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایت پر ادارہ کے ڈیمولیشن سیل نے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر و افسران کی سر براہی میں ریجن کے مختلف اضلاع میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے دو عدد پلاٹ واقع بہار کالونی ،ضلع جامشورو ، پلاٹ نمبر 205 ، ظہیر کالونی ،تعلقہ ماتلی پلاٹ واقع حیدرآباد روڈ ، تعلقہ ماتلی دو عدد پلاٹ واقع مین روڈ ، تعلقہ ماتلی پلاٹ واقع پھلکارا روڈ، تعلقہ ماتلی پلاٹ واقع سلیم کالونی تعلقہ ماتلی پلاٹ واقع مین روڈ نزد شیل پیٹرول پمپ ، تعلقہ ماتلی پلاٹ نمبر230 ، مہران کالونی ، تعلقہ ماتلی پلاٹ واقع بھنگی کالونی ، تعلقہ ماتلی پلاٹ واقع کشمیری محلہ ، نزد پی ٹی سی ایل آفس ،تعلقہ ماتلی ، ضلع بدین پلاٹ واقع جمالی کالونی ، سعید کالونی ، پلاٹ واقع بائی پاس روڈ پلاٹ واقع نیشنل ہائی وے ، سعید آباد ، ضلع مٹیاری پلاٹ سٹی سروے نمبر E/1944/1 ، فقیر کا پڑ اور پلاٹ سٹی سروے نمبر E/2672، کھاتہ چوک، وارڈ "E" ، تعلقہ سٹی پلاٹ نمبر 1166، پیپلز کالونی۵۱) پلاٹ نمبر 4 ، یونٹ نمبر 4 پلاٹ نمبر 3 ،میر حسن آباد ہاؤسنگ اسکیم، تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد کوناجائز تعمیرات کرنے پرسندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 کے تحت سر بمہر کردیا ہیبذریعہ ہذا تمام مالکان حضرات کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ بغیر نقشہ جات تعمیرات کرنے سے گریز کریں ، بصورت دیگر ان کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979/82 اور کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن 2002 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 19:26:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں