حیدرآبادتعلیمی بورڈ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرا کے اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دے رہا، حمید شاہ

بدھ 16 نومبر 2016 19:23

حیدرآباد- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)کھیلوں کے مقابلے نو جوانوں کے کردار کو مثبت بنانے کا مفید ذریعہ ہیں۔ تعلیمی بورڈ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرا کے اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے تاہم حکومتی سطح پر انٹر اسکول اور انٹر کالجیٹ مقابلے منعقد کرائے جانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پیس کمیٹی پاکستان کے فیڈرل ڈپٹی کو آرڈینیٹر،معروف اسپورٹس او ر سوشل آرگنائزر حمید شاہ نے انٹر کالجیٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر گورنمنٹ کالج جی بی ٹھٹھہ کے پرنسپل پروفیسر غلام مصطفی چارن اعزازی مہمان تھے جنہیںٹورنامنٹ سپر وائزر رضاء اللہ خان نے خوش آمدید کہا اور پھولوں کے تحائف پیش کئے اور ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن پر ویزا حمد شیخ ، عبد العزیز خاصخیلی اور ریحان شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کھیلے گئے افتتاحی میچ میں کیڈٹ کالج پٹارو نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ٹھٹھہ کو4-0سے ہرا دیا۔

تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے زیر اہتمام پبلک اسکول حیدر آباد میں شروع ہونے والے افتتاحی میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے فرجاد نے 3اور عقیل نے 1گول اسکور کیا۔ اس موقع پر حمید شاہ، سلیم رضا سومرو، سید محفوظ علی، محمد ایوب، عبد اللطیف، محمد شفیق، ٹیکنیکل کمیٹی کے سید حسن عباس، پر ویز شیخ، شاہدولی، شاہ خالد، عبد السمیع اور دیگر موجود تھے۔ کھیلے گئے دیگر میچز میں مسلم سائنس کالج حیدر آباد نے سپیریئر سائنس کالج حیدر آباد کو1-0سے ہرا دیا۔میچ کا واحد گول سہیل خان نے کیا جبکہ فائونڈیشن پبلک اسکول حیدر آباد نے گورنمنٹ کالج حیدر آباد کو4-0سے دے دی ۔