ریجنل انڈر19انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ،مختلف ضلعوں کے لئے ٹرائلز کا شیڈول جاری
تازہ ترین : 1

ریجنل انڈر19انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ،مختلف ضلعوں کے لئے ٹرائلز کا شیڈول جاری

حیدرآباد- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن جامشورو کے صدر محمد عمران آرائیں کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریجنل انڈر19انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے مختلف ضلعوں کے لئے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔ اس سلسلے میں جامشورو کی ٹیم منتخب کرنے کیلئے ٹرائلز18نومبر کو صبح9بجے ملک سکندر خان اسپورٹس کمپلیکس کوٹری میں لئے جائیں گے۔

شرکت کے لیے خواہش مند کرکٹرز جن کی تاریخ پیدائش یکم ستمبر1998کے بعد کی ہو وہ اپنی 4تصاویر ، اسکول اور تعلیمی بورڈ کے سر ٹیفکٹ اور ب فارم یا شناختی کارڈ کی کاپی اور اپنے والد کے شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں۔ میڈیا کو آرڈینیٹر پر ویز احمد شیخ کے مطابق مذکورہ ٹرائلز میں شرکت کے لئے ضلع جامشورو کے تمام کلبس کو تحریری اطلاع دے دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 19:23:15

اپنی رائے کا اظہار کریں