پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رساپور نے علامہ محمد اقبال تقریری مقابلہ جیت لیا

بدھ 16 نومبر 2016 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ36واں کُل پاکستان علامہ محمد اقبال تقریری پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رساپور نے جیت لیا۔ تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب میں سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان مہمان خصوصی تھے، جبکہ اس موقع پر جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ بھی موجود تھے۔

یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے حمزہ عباس نے انگریزی تقریری مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید میڈل حاصل کیا،جبکہ پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رساپور کے مجتبیٰ ظفر مقابلے کے بہترین اردو مقرر قرار پائے اور انہیں ڈاکٹر مجید نظامی میڈل سے نوازا گیا۔اردو سنجیدہ تقاریر میں ’’اک کھیل ہے اوررنگِ سلیماں مرے نزدیک ‘‘،’’زبانِ غیر سے کیا شرح آرزو کرتے‘‘،’’یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید‘‘ اور’’اے عشقِ ازل گیروبتاب،میرے بھی ہیں کچھ خواب‘‘کے موضوعات پر فکر انگیز تقاریر ہوئیں جبکہ مزاحیہ تقریری مقابلوں میں مقررین نے ’’میرے عزیزو!تمام دکھ ہے‘‘، ’’میرے محبوب کہیں اور ملا کر مجھ سے‘‘،’’یوں نہ تھا،میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جائے‘‘ اور’’کیا بنے بات جہاں بات بنائے نہ بنے‘‘ کے موضوعات پر لب کشائی کرتے ہوئے حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری۔

(جاری ہے)

انگریزی تقریری مقابلوں میں بھی 8مختلف موضوعات پرمقررین نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

متعلقہ عنوان :