تحریک انصاف کا پانامہ کے ہنگامے کے بعد نیوز لیک کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ

بدھ 16 نومبر 2016 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) تحریک انصاف نے پانامہ کے ہنگامے کے بعد نیوز لیک کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ وہ جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے۔ تحریک انصاف شریف فیملی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریگی۔ نیوز لیک کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ 7 رکنی کمیٹی قائم کر چکی ہے جس میں آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی کا ایک ایک رکن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پنجاب کے محتسب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے شامل ہیں۔