Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن کے دور ان بد نظمی ،ْ کارکنوں کی اسٹیج پر چڑھنے کیلئے دھکم پیل

ایک دن آئیگا پارٹی میں نظم و ضبط ہو گا ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی پر امید

بدھ 16 نومبر 2016 19:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن کے دور ان بد نظمی دیکھنے میں آئی ،ْ کارکنوں کی جانب سے اسٹیج پر چڑھنے کیلئے دھم پیل دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کنونشن کے دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں اسٹیج پر چڑھنے کیلئے دھکم پیل بھی دیکھی گئی جس پر عمران خان نے کارکنوں کو منظم کرنے کے لیے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیچے بیٹھ جائو۔

بد نظمی کی صورتحال دیکھتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ پارٹی میں نظم و ضبط ہو گا ابھی تو نظر نہیں آرہا ذرائع کے مطابق ترک صدر کی پاکستان آمد کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تین بجے سے پہلے تقریب ختم کر نے کا کہا گیا تھا تاہم بد نظمی کی وجہ سے تقریب تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوگئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات