آصفہ بھٹوکو پھسل جانے سے ٹخنے میں چوٹ لگ گئی
تازہ ترین : 1

آصفہ بھٹوکو پھسل جانے سے ٹخنے میں چوٹ لگ گئی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء):سابق صدرمملکت آصف زرداری کی صاحبزادی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹواپنے گھرمیں پھسل جانے سے گرگئی،جس کے نتیجہ میں آصفہ کے ٹخنے میں چوٹ لگ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹوگھرمیں چلتے ہوئے پھسل گئیں۔جسکے باعث آصفہ کے ٹخنے میں چوٹ لگی ہے۔ڈاکٹرکا کہناہے کہ آصفہ بھٹوکے ٹخنے کوپلسترکردیاگیاہے۔تاہم آصفہ کے ٹخنے کااسکین بھی کیاجائیگا۔واضح رہے آصفہ بھٹوپیپلزپارٹی کے سینئررہنماء مرحوم جہانگیربدرکی تعزیت کیلئے لاہور آئی ہوئی تھیں۔

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 18:54:18

اپنی رائے کا اظہار کریں