تحریک انصاف کا پانامہ ہنگامے کے بعد نیوز لیک کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں لے جانے ..
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف کا پانامہ ہنگامے کے بعد نیوز لیک کا معاملہ بھی سپریم کورٹ ..

تحریک انصاف کا پانامہ ہنگامے کے بعد نیوز لیک کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی معاملے میں حکمران خاندان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد عدالت میں پیش کرے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ کے ہنگامے کے بعد نیوز لیک کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے‘ پی ٹی آئی معاملے میں حکمران خاندان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد عدالت میں پیش کرے گی۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ وہ جسٹس (ر) عامر رضا کی سربراہی میں قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے۔

تحریک انصاف شریف فیملی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریگی۔ نیوز لیک کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ 7 رکنی کمیٹی قائم کر چکی ہے جس میں آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی کا ایک ایک رکن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پنجاب کے محتسب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے شامل ہیں۔…(رانا)
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 19:13:15

اپنی رائے کا اظہار کریں