ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء عامرخان کی جیب کٹ گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 18:44

ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء عامرخان کی جیب کٹ گئی

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء عامرخان کی جیب کٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان کی جیب سنٹرل جیل سے مزارقائدجاتے ہوئے کٹ گئی۔عامرخان کے مطابق ان کی جیب میں نقدی اور شناختی کارڈسمیت قیمتی دستاویزات تھیں۔

(جاری ہے)

عامرخان میئرکراچی وسیم اختر کی سنٹرل جیل سے رہائی کے بعدمزارقائدپرحاضری دینے جارہے تھے۔

انہوں نے جیب کاٹنے والے چورسے مطالبہ کیاکہ پیسے رکھ لے اور شناختی کارڈ واپس کردے۔واضح رہے گزشتہ دنوں پنجاب میں مرحوم جہانگیربدکے جنازے اور رسم قل کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنماؤں خورشیدشاہ کی جیب کاٹی گئی،منظوروسان،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے موبائل فون چوری ہوئے جبکہ سینیٹرسعیدغنی اور شوکت بسراکے جوتے چورالیے گئے۔