شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایم ایس، ایم فل پروگرام کا انٹری ٹیسٹ 17نومبر کو ہوگا

بدھ 16 نومبر 2016 19:07

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد کانہر ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں ایم ایس، ایم فل اور پی یچ ڈی پروگرام کا انٹری ٹیسٹ 17نومبر 2017کو صبح 10بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

مذید براں یونیورسٹی کے شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکول آف لا میں ایل ایل ایم کا پری انٹری ٹیسٹ (آج)17نومبر 2016کو نہیں ہوگا، انٹری ٹیسٹ کا نظر نیا ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا۔