پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.13 بلین روپے کے سودے طے

بدھ 16 نومبر 2016 19:07

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.13 بلین روپے کے سودے طے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.13 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2973 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.10 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 12140 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.04 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.14 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 672.86 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 202.44 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 32.76 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 9.52 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں ریڈ چلی کی 147,415 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19.92 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :