پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 111.80 پوائنٹس کے اضافے سے 42404.47 پوائنٹس پر بند

بدھ 16 نومبر 2016 19:07

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 111.80 پوائنٹس کے ..
کراچی ۔ 16 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 111.80 پوائنٹس کے اضافے سے 42404.47 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 14 ارب 43 کروڑ 82 لاکھ 29 ہزار 304 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 28 کروڑ 93 لاکھ 57 ہزار 396 روپے کی تیزی رہی، اسی طرح خرید و فروخت میں 1 کروڑ 98 لاکھ 88 ہزار 300 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 111.80 پوائنٹس کے اضافے سے 42404.47 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 58.45 پوائنٹس کی تیزی سے 22855.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 56.11 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 271.67 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 45.79 پوائنٹس کے اضافے سے 18644.46 پوائنٹس پر جاپہنچا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 67.64 پوائنٹس کی تیزی سے 15582.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 81.46 پوائنٹس کے اضافے سے 20134.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 424 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 184 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 209 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 31 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 64.27 روپے کے اضافے سے 3730.05 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کی سودے بھی 47.36 روپے کی تیزی سے 994.61 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پیلپس مورس پاکستان اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 96.68 روپے کی مندی سے 1837.06 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 60.99 روپے کی کمی سے 1200 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 71 لاکھ 70 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 2.82 روپے سے شروع ہو کر 2.96 روپے پر بند ہوئی جبکہ جاپان پاور کے 2 کروڑ 93 لاکھ 78 ہزار 500 حصص کے سودے 7 روپے سے شروع ہو کر 6.52 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 38 کروڑ 57 لاکھ 1 ہزار 120 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 6 کروڑ 47 لاکھ 91 ہزار 82 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 85 کھرب 66 ارب 9 کروڑ 88 لاکھ 71 ہزار 9 روپے سے بڑھ کر 85 کھرب 80 ارب 53 کروڑ 71 لاکھ 313 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4کروڑ 37 لاکھ 79 ہزار 377 حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :