خیرپور اطلاعات کا ایک تعزیتی اجلاس

بدھ 16 نومبر 2016 18:57

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع اطلاعات آفس خیرپور کا ایک تعزیتی اجلاس ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں تمام اسٹاف ممبران نے شرکت کی اجلاس میںسینئر صحافی ابراہیم عباسی کے لیے دعائے مغٖفرت کی گئی ڈی آئی او سید ساجد حسین شاہ نے سینئر صحافی ابراہیم عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیباک صحافت کرنے والے ابراہیم عباسی کی وفات سے خیرپور کے صحافتی حلقے میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ابراہیم عباسی کا کردار صحافیوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔