بلاول بھٹو کا مہراب خان سہریانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
تازہ ترین : 1

بلاول بھٹو کا مہراب خان سہریانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کے سینئر رہنما مہراب خان سہریانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جو پارٹی کے بانی رکن تھے اور انہوں نے ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کی تحریکوں میں حصہ لیا، پارٹی سے وابستہ رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مہراب خان سہریانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 18:52:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں