فرنیٹئرکوبلوچستان کی حب میں کارروائی ،سنگین وارداتوں ملوث 2 ملزمان گرفتار
تازہ ترین : 1

فرنیٹئرکوبلوچستان کی حب میں کارروائی ،سنگین وارداتوں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)فرنیٹئرکور بلوچستان نے بلوچستان کے علاقے حب میں کارروائی کرکے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے حب کے قریب سکران میں فرنیٹئرکوربلوچستان نے کارروائی کرکے سنگین وارداتوں میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ ملزمان پولیوٹیم اورسیکورٹی فورسز پرحملوں ،بینک ڈاکیتی اوراغواء برائے تاؤان میں ملوث تھے ۔ایف سی مزید اس سلسلے میں تفتیش کررہی ہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 18:52:33

اپنی رائے کا اظہار کریں