وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت سینٹ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لینے ..
تازہ ترین : 1
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت سینٹ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کے کام ..

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت سینٹ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

تزئین و آرائش کیلئے دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی اور اخراجات کو متناسب بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت سینٹ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ ممبر انجینئرنگ اور سینٹ حکام نے وفاقی وزیر کو اس سلسلہ میں اب تک کی پیشرفت اور اس حوالہ سے حکام کو ہدایت کی کہ سینٹ سیکرٹریٹ کی تزئین و آرائش کیلئے دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے اور اخراجات کو متناسب بنانے کے علاوہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کم سے کم وقت میں کام کی تکمیل کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزارت خزانہ اور سی ڈی اے کے حکام بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 18:40:15

اپنی رائے کا اظہار کریں