تحفظ حرمین شریفین کارواں کل نکلے گا
تازہ ترین : 1

تحفظ حرمین شریفین کارواں کل نکلے گا

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) تحفظ حرمین شریفین کارواں 18نومبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد اقصیٰ اسلامک سنٹر سول لائینز سے نکلے گا جوکہ شاندار چوک میں پہنچے گا ۔اس کارواں کا مقصد سعودی عرب میں حالیہ حملے کی مذمت اور امت مسلمہ سے اظہار یکجہتی ہے ،اس وقت کفار ہر طرف سے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رہا ہے ،مسلمانوں کے رہن سہن ،انکی عبادات اور دیگر معاملات پر کفار کی گہری نظر ہے ،اور انکی یہی کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طر ح مسلمانوں کو ہر معاملے میں پس پشت رکھیں، یہ کارواں اسلسلے کی کڑی ہے ،یہ کارواں بعد از نماز جمعہ اقصیٰ اسلامک سنٹر سے نکلے گا اورشاندار چوک پہنچے گا جہاں سیاسی ،سماجی اورمذہبی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ وکلاء ،صحافی برادری کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 18:12:06

اپنی رائے کا اظہار کریں