ضلع جہلم میں تعلیم، صحت و امن و امان کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے‘اقبال حسین

بدھ 16 نومبر 2016 18:12

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق اور بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں ضلع جہلم تعلیم، صحت ، امن و امان کے شعبہ جات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ ان شعبوں میں ضلع کی کارکردگی صوبے کے دیگر اضلاع کے مقابلے میں شاندار رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈی سی او جہلم نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہونے کے باوجود غریب غرباء لوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے بہت سے ممالک سے آگے ہے اور 2013 کے ورلڈ گیونگ انڈکس کے مطابق پاکستان 196 ممالک میں سے 53 نمبر پر تھا ، پاکستانی قوم میں دوسروں کے لئے ہمدردی اور درد ہے ۔انہوں نے بتایا کے جہلم کا نام تعلیم ، صحت اور امن و امان کے حوالے سے پنجاب بھر میں ٹاپ 10 شہروں میں شمار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہا کہ وزیر ا علیٰ میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے شعبہ صحت، تعلیم اور زراعت میںخصو صی توجہ دے رہے ہیں ، انکے اس وژن کوآگے بڑھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری افسران اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں، انہوںنے بتایا کہ جہلم ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجاب بھر میں 3 ماہ تک پہلی پوزیشن میں رہا اور محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کی بدولت امن و امان کی بہتر صورتحال کو برقرار رکھا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کے پاکستانی عوام کے لئے جو بھی نجی و سرکاری آرگنائزیشن کام کرے گی حکومت اور ضلعی انتظامیہ جہلم اسکا بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے نجی ادارے کے سربراہان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیںاپنے طلبہ و طالبات کو بہتر طریقے سے جدیدتقازوں پر مبنی تعلیم و تربیت دینا ہو گی اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کی یوتھ میں لیڈرشپ اور لائف سکلز کے لئے کام کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :