ویمن کرکٹ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو آخری ون ڈے میں 15 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز ..
تازہ ترین : 1
ویمن کرکٹ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو آخری ون ڈے میں 15 رنز سے ہرا کر تین ..

ویمن کرکٹ، بھارت نے ویسٹ انڈیز کو آخری ون ڈے میں 15 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کر لی

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 15 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 184 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کیسیا نائٹ کی ففٹی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے آخری ون ڈے میں میزبان بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 199 رنز بنائے، ویدا کرشنا مورتھی 71 رنز بنا کر نمایاں رہیں، چیڈین نیشن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 184 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کیسیا نائٹ 55 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

راجیشواری نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 17:52:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں