مشرف کے دھمالی آج نوازشریف کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے۔میاں محمود الرشید
تازہ ترین : 1
مشرف کے دھمالی آج نوازشریف کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے۔میاں محمود الرشید

مشرف کے دھمالی آج نوازشریف کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہے۔میاں محمود الرشید

قوم فلم میں قطری شہزادے کی انٹری پرہی کہانی سمجھ گئی ہے،جھوٹ اورچاپلوسی میں پی ایچ ڈی ہولڈر دانیال اورطلال شریف خاندان کا دفاع کرکے عوام کی تضحیک کررہے ہیں۔اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء):پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مشرف کے سامنے دھمال ڈالنے والے آج نواز شریف کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، دانیال عزیز اور طلال چودھری پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو جتنا بڑا جھوٹا اور کرپٹ ہے وہ حکمران خاندان کے اتنا ہی نزدیک ہے۔ انہوں نے آج پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم فلم میں قطری شہزادے کی انٹری پر ہی پوری کہانی سمجھ گئی ہے لیکن جھوٹ اور چاپلوسی میں پی ایچ ڈی کرنے والے دانیال اور طلال شریف خاندان کا دفاع کر کے عوام کی تضحیک کر رہے ہیں۔

میاں محمود الر شید نے کہا کہ پا نا مہ کیس میں پہلے رائے و نڈ سے دبئی، جدہ اور لندن کی کہانی تھی اب کہانی میں قطر شامل ہو گیا، فلم میں ہمیشہ ولن بعد میں انٹری دیتا ہے، شریف خاندان نے عجلت میں نئے کریکٹر کو شامل کر لیا ہے لیکن جتنا متنازع قظری شہزادہ حمد بن جاسم بن چکا ہے کوئی بعید نہیں وہ ایک عاد روز میں تردید جاری کر دے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ حمد بن جاسم کے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کر ا کر شریف خاندان جہاں زیادہ پھنس چکا ہے وہیں شکوک و شبہات میں بھی اضافہ ہوا ہے یوں لگتا ہے شریف خاندان کے وکلا نے دانستہ طور پر نواز شریف کو پھنسایا ہے اور یقینا اس کا فائدہ بیس کروڑ عوام کو ہوگا اور تحریک انصاف قوم کا مقدمہ جیتنے کے قریب پہنچ گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 17:48:23

اپنی رائے کا اظہار کریں