پی آئی اے نے جدہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا
تازہ ترین : 1
پی آئی اے نے جدہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا

پی آئی اے نے جدہ کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا

لاہور سے ہفتہ وار جانے والی 4 پروازوں کی تعداد 5 کر دی گئی‘ ترجمان پی آئی اے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) پی آئی اے نے جدہ کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا، لاہور، اسلام آباد ، ملتان اور فیصل آباد سے پروازوں میں اضافہ کر دیا ۔ بدھ کو پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لاہور سے ہفتہ وار جانے والی 4 پروازوں کی تعداد 5 کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی ہفتہ وار 3 پروازیں 4 کر دی گئیں ، ملتان سے جدہ جانے والی پروازیں 2 کے بجائے اب 3 ہونگی ، فیصل آباد سے جدہ جانے والی پروازوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئی ۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 17:45:59

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں