چین کا اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساتھ پرنٹنگ اینڈ ڈیزائننگ کے شعبہ میں مشترکہ ڈگری پروگرام شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار

بدھ 16 نومبر 2016 17:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چین نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساتھ پرنٹنگ اینڈ ڈیزائننگ کے شعبہ میں مشترکہ ڈگری پروگرام شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس دلچسپی کا اظہار بدھ کو یونیورسٹی کے دورہ پر آئے ہوئے چینی ماہرین تعلیم نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چین کے ماہرین تعلیم نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پرنٹنگ پریس کا دورہ کیا اور مختلف مراحل کا بغور جائزہ لیا۔

چینی وفد نے اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ساتھ مل کر پرنٹنگ اینڈ ڈیزائننگ کے شعبہ میں مشترکہ ڈگری پروگرام شروع کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کو پرنٹنگ اینڈ ڈیزائننگ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :