ضلع کی میونسپل کمیٹی شاہپور‘ بھلوال‘ بھیرہ‘ کوٹمومن‘ سلانوالی‘ ساہیوال کی مخصوص نشستوں پر پولنگ (آج) ہو گی

الیکشن کمیشن نے 6 میونسپل کمیٹیوں میں ہونیوالے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے

بدھ 16 نومبر 2016 17:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع کی میونسپل کمیٹی شاہپور‘ بھلوال‘ بھیرہ‘ کوٹمومن‘ سلانوالی‘ ساہیوال کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج 17 نومبر بروز جمعرات کو ہوگی الیکشن کمیشن نے 6 میونسپل کمیٹیوں میں ہونیوالے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ان میونسپل کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں پر خواتین کی کل سیٹیں 29 ہیں اسی طرح کسان کی سیٹوں کی تعداد 15 ہے یوتھ کی سیٹ کی تعداد 9 ہے جبکہ نان مسلم کی سیٹوں کی تعداد 8 ہے جن کیلئے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے امیدوار کامیابی کیلئے ووٹرز کے گھروں کے طواف کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :