زیر حراست منشیات کے ملزم نے پو لیس اہلکار کا پسٹل چھین کر فا ئرنگ کردی اے ایس آئی جاں بحق

بدھ 16 نومبر 2016 17:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) زیر حراست منشیات کے ملزم نے پو لیس اہلکا کا پسٹل چھین کر فا ئرنگ کردی اے ایس آئی جاں بحق تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز تھا نہ ستیا نہ کا اے ایس آئی شبیر ضیاء منشیات کے گرفتار ملزم کو ابرار کو لیکر عدا لت جا رہا تھا کہ مکو آنہ با ئی پاس کے قریب ملزم نے اے ایس آئی کا سرکاری پسٹل چھین کر اس پر فا ئرنگ کر دی جس پو لیس ملازم موقعہ پر ہی جا ں بحق ہو گیا ملزم پسٹل پھینک کر موقعہ سے فرار پو لیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی جا بحق ہو نے وا لے پو لیس اہلکار شبیر ضیاء کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے الا ئیڈ ہسپتال منتقل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :