آفتاب احمد خان شیرپاؤ کاجہانگیر بدر کی وفات پر اظہا ر تعزیت

بدھ 16 نومبر 2016 17:16

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

، غمزدہ خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں آفتاب شیرپاؤ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک بہترین سیاسی رہنماء، اچھے پارلیمیٹیرین اور سرگرم عوامی شخصیت تھے۔ان کی وفات سے ملک کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی بھی پر نہیں ہوسکے گا اور جمہوریت کیلئے ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے مرحوم کی مغفرت اورا ن کے خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔