مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ مودی سرکار کی بوکھلاہٹ اور ہٹ دھرمی ہے جس کے نتیجے میں خطے کا امن تباہ و برباد ہو کر رہ جائے گا

ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 16 نومبر 2016 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کنٹرول لائن و ورکنگ بائونڈری پر نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ مودی سرکار کی بوکھلاہٹ اور ہٹ دھرمی ہے جس کے نتیجے میں خطے کا امن تباہ و برباد ہو کر رہ جائے گا۔کنٹرول لائن پر فائرنگ سے سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر بھارتی کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتی ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر رفاقت حسین اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مکار دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں اپنا دوہرا معیار ختم کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے کر کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق آزادی دلوائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر بھارتی مظالم بھی جذبہ آزادی سے سرشار کشمیری عوام کا جذبہ آزادی سرد نہیں کر سکتی ۔سات لاکھ سے زائد بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم شروع کر رکھے ہیں ۔جنگی جنون بھارت کو تباہ و برباد کر کے رکھ دے گا۔