جمعیت علماء اسلام جموںو کشمیر حلقہ تھری نانگی کے زیر اہتمام نماز استسقاء کی ادائیگی

بدھ 16 نومبر 2016 17:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام جموںو کشمیر حلقہ تھری نانگی میں نماز استسقاء میں مرکزی نائب امیر حافظ اعجاز خان ، سابق امیدوار اسمبلی وضلعی صدر اخلاق احمد جذبی ، مولانا افتخار احمد قاسمی ، تبلیغی جماعت کے امیر شیخ محمد جمیل ، قاری رخسار احمد ، مولانا ظفر اقبال ، مولانا غلام کبیریا ، قاری محمد منظور اور تاجروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

نماز استسقاء مولانا افتخار احمد قاسمی نے پڑائی نماز استسقاء میں خصوصی طور پر باران رحمت ملکی سلامتی ، شہداء جموں لائن آف کنٹرول میں شہید ہونے والے فوجی نوجوانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر حافظ اعجاز خان نے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہئے کہ اجتماعی توبہ کریں اپنے گناہوں پر استغفار کریں ہر مرد اپی زندگی اللہ کے قانون اور نبی ؐ کی سریت کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں سابق امیدوار اسمبلی اخلاق احمد جذبی نے کہا کہ جب تک ملک میں اناف نہیں ہوگا اس وقت تک اللہ کی مدد نہیں آگئے ۔

(جاری ہے)

جب تک ایک عام آدمی کو انصاف ملے گا اور ایک عام آدمی عزت سے زندگی گزارے گا اور ہر مسلمان اللہ کے قانون اور نبی ؐ کے نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد نہیں کریگا اللہ کی مدد نہیں آئے گی اس لئے حکومت وقت کو ملک میں عدل و انصاف کرنا ہوگا تاکہ ایک عام شہری عزت سے زندگی بسر کر سکے ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہ آج امت مسلمہ معاشی پریشانیوں عدم استحکام بدامنی اور دیگر مختلف مصائب میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ کی رحمت سے دوری اور اس کی ناراضگیوں کا شکار ہو چکی ہیں لیکن اس کے ساتھ المیہ یہ ہے کہ ہم انتہائی طور پر بے حس ہو چکے ہیں کہ عالم اسلام کے کسی ایک خطے میں ظلم وستم ہو تو ہم سوچتے ہیں یہ تو ان کا معاملہ ہے حالانکہ مسلمان تو ایک جسم کی ماند ہوتے ہیں اگر جسم کے کسی ایک حصے میں تکلیف ہو تو پورہ جسم اس کو محسوس کرتا ہے اس طرح ہم کو پوری امت مسلمہ کے درد اور کرب کااحساس ہونا چاہئے اور اللہ رب العالمین کی طرف رجوع کرتے ہوئے اجتماعی طور پر توبہ استغفار کرنا چاہئے اور ہمیں اللہ کی مدد اور نصرت کو طلب کرنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :