کشمیری پر مشکل وقت ضرور ہے حوصلے کو پست کرنے کی ہمت کسی میں نہیں ‘بھارت نے تمام حربے آزما کر دیکھ لئیوادی میں تحریک مزاحمت دن بدن تیز ہوتی جا رہی ہے بوکھلا کر لائن آف کنٹرول پر بمباری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا لیکن وہ یہ بات بھول رہا ہے کہ جس قوم سے اس کا پالا پڑا ہے وہ صدیوں سے مزاحمت کرتی آئی ہے

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی مختلف وفود سے بات چیت

بدھ 16 نومبر 2016 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیری پر مشکل وقت ضرور ہے کشمیریوں کے حوصلے کو پست کرنے کی ہمت کسی میں نہیں بھارت نے تمام حربے آزما کر دیکھ لیئے وادی کے اندر تحریک مزاحمت دن بدن تیز ہوتی جا رہی ہے بوکھلا کر لائن آف کنٹرول پر بمباری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا لیکن وہ یہ بات بھول رہا ہے کہ جس قوم سے اس کا پالا پڑا ہے وہ صدیوں سے مزاحمت کرتی آئی ہے پاکستان میں رہنے والے پیدائشی پاکستانی جبکہ کشمیریوں نے اپنی مرضی اور منشاء کے تحت پاکستان کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان کے ساتھ محبت اور عقیدت کا یہ عالم ہے کہ گولیوں کی بوچھاڑ میں بھی جنازوں اور سروں پر پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہرائے جاتے ہیں ،نیول سٹاف کالج کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیے میں مختلف وفود سے بات چیت کر رہے تھے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے اوپر بھارتی جارحیت سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی اور منتقلی کے لیئے تمام تر ضروری لوازمات پورے کیئے جائیں گے آزادکشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیئے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فعال بنایا جا رہا ہے اور ایسے تمام تر ضروری وسائل فراہم کیئے جائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ میاںنواز شریف کے پاکستان میں اقتدار میں آنے کے بعد سرینگر سے لے کر مظفرآباد تک شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیاہے کیوں کہ میاں صاحب نے پاکستان کی عوام کی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیر پالیسی کا احیاء اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر ہمارا موقف جرات مندانہ انداز میں پیش کیا وگرنہ اس سے پہلے تو معاملات اور طرف جا رہے تھے ہمارے سکون کے لیئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے ہمارا فخر ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہنیاںمیں حوالدار ابرار شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ،اس موقع پر وزیر اطلاعات مشتاق منہاس بھی ان کے ہمراہ تھے،وزیراعظم نے شہید کے آبائی گائوں کہنیاں میں پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ، شہید کی بیوہ کو ملازمت،کہنیاں پلوٹ سکول تک ایک کلومیٹر رابطہ سڑک کی تعمیر،کہنیاں پلوٹ رابطہ سڑک کو حوالدار ابرار شہید کے نام سے منسوب کرنے اور حوالدار ابرار شہید کی بیوہ کے لیئے مبلغ 3لاکھ روپے کا اعلان کر دیا ۔

بھمبر سیکٹر میں جام شہادت نوش کرنے والے کشمیری سپوت حوالدار ابرار شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سکون اور حفاظت کے لیئے مورچوں پر خدمات سر انجام دینے والے بہادر جوانوں پر ہمیں فخر ہے جن شہداء نے ہمارے مستقبل کے لیئے جانوں کی قربانیاں دیں وہ ہمارے ہیرو ہیں ان کے اہلخانہ کے حوالے سے حکومت آزادکشمیر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت اور عوام کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں 130دنوں سے زیادہ وادی میں تمام معمولات زندگی متاثر ہیں مہذب دنیا کو اب کشمیریوں کی آواز کو سننا ہو گا جن لوگوں نے بندوق اٹھائی انہیں پرامن جدوجہد سے روکا گیا تھا اب مکمل طور پر سیاسی اور پرامن جدوجہد ہے دنیا کے پاس کوئی جواب نہیں کہ وہ اس سے پہلوتہی برتے ،کشمیریوں کا خون سستا نہیں ہمارے بچے ،مائیں،بہنیں ،بیٹیاں جدوجہد آزادی میں سب کچھ قربان کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :