مخصوص نشستوں پر کا منتخب ہونیوالے نمائندے 25 نومبر کو حلف اٹھائینگے
تازہ ترین : 1

مخصوص نشستوں پر کا منتخب ہونیوالے نمائندے 25 نومبر کو حلف اٹھائینگے

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 16 نومبر ۔2016ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا سمیت مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونیوالے منتخب نمائندے 25 نومبر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائینگے ذرائع کے مطابق منتخب ہونیوالے نمائندوں سے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز حلف لیں گے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ان کی حلف برداری کے بعد میئر اور ضلع کونسلوں کے علاوہ میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخابات کا انعقاد ہوگا اور اس طرح بلدیات کے تمام مراحل مکمل ہوجائینگے اور یکم دسمبر سے بلدیاتی اداروں میں منتخب نمائندے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیں گے۔

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:58:22

اپنی رائے کا اظہار کریں