طا لب علم کی بازیابی ،سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی سے جواب طلب

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 16:57

لاہور ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 16 نومبر ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے بارہویں جماعت کے طالب علم کی بازیابی کی درخوا ست پر ایڈیشنل آئی جی محکمہ سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے گل چمن شاہ کی درخواست پر سماعت کی تو سید شبیر بخاری ایڈووکیٹ عدالت کو بتایا کہ کہ درخواست گزار کے اٹھارہ سالہ بیٹے سید یوسف السلام کو نامعلوم افراد گھر سے اٹھا کر لے گئے اور پولیس حکام کے ذریعے پتہ چلا کہ انکا بیٹا کو سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہے. سی ٹی ڈی درخواست گزار کی بیٹے سے ملاقات کروارہی ہے اور نہ ہی حراست میں لینے کی وجوہات بتا رہی ہے.عدالت بیٹے کو بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم صادر کرئے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل آئی جی محکمہ سی ٹی ڈی سے 22 نومبر کیلئے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔