گوادر بندرگاہ سے تجارت کا آغاز بلوچستان کے عوام کے لیے تاریخی سنگ میل ہے، روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ تجارتی حجم بھی بھڑھے گا، مرزا شمشاد کی اے پی پی‘‘سے بات چیت

بدھ 16 نومبر 2016 16:57

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈینٹر مرزا شمشاد نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میںمرکزی حیثیت حاصل ہے ،گوادر بندرگاہ سے تجارت کا آغاز گوادر سمیت بلوچستان بھر کے عوام اورتاجروں کے لیے تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ تجارتی حجم میں بھی اضافہ ہوگا،ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،مرزا شمشادنے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا، سی پیک کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوشحالی وترقی آئیگی ،،مرزا شمشاد نے کہا کہ گوادر مستقبل کا عظیم الشان بندرگارہ بن رہا ہے جو پورے خطے کے عوام کی قسمت بدلنے میں اہم ترین کردار ادا کرے گا،،انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان میں تجارت اور صنعت کو فروغ اور ترقی وخوشحالی کے روشن دور کا آغاز ہوگاجبکہ بے روزگاری میں کمی اور سرمایہ کاروں کی آمدروفت میں تیزی اور کاروبارکو فروغ ملے گا،ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈینٹرمرزا شمشاد نے بتایا کہ گوادر پورٹ سے پہلے تجاری قافلے کی عالمی منڈیوں کے لیے روانگی پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کے لیے مفید ثابت ہوگاجبکہ اس سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے اور مثالی دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :