ٹل کے علاقہ کربوغہ شریف میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور جاں بحق
تازہ ترین : 1

ٹل کے علاقہ کربوغہ شریف میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور جاں بحق

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) تحصیل ٹل کے علاقہ کربوغہ شریف میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق دوآبہ پولیس نے بتایاکہ بدھ کے روز تحصیل ٹل تھانہ دوآبہ کے حدود میں واقعہ علاقہ خربوغہ شریف میں مزدور مٹی ٹریکٹر میں ڈال رہے تھے کہ اسی دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور ولی الدین ولد خیال زادہ،امام دین ولد میاں بت خان،رشید ولد خیابت خان،زین اللہ ولد سیال بت خان ملبے تلے دب گئے جس کے بعد علاقہ مکین اور پولیس نے ملبے تلیسے امدادی کاروائی کے بعد چاروں مزدوروں کی لاشیں نکال لیں۔ دوآبہ پولیس نے بتایا کہ مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کے لئے بروقت امدادی کاروائی ہوئی تا ہم تودہ گرنے سے موقع پر 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:55:29

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں