تربت ، بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
تازہ ترین : 1

تربت ، بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء)ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کی قریب دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاقے میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہوا تھا جسے ہی سیکورٹی فورس کی گاڑی قریب سے گزری زوردارد ھماکہ ہوا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوافورسز نے علاقے کو گھیرے میںلیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:55:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں