کوئٹہ، ایران جانے والے زائرین کا آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہر

بدھ 16 نومبر 2016 16:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) ایران جانے والے زائرین کا آئی جی پولیس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہر۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایران جانے والے زائرین نے آئی جی آفس نزدیک گلستان روڈ پر دھرنا دیا ہے ان کا مطالبہ تھاکہ ایران جانے والے زائرین کو سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ ایران جاکر زائرین زیارتیں کر سکیں اور چہلم میں شرکت کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف زائرین نے زبردست نعرہ بازی بھی کی مقامی انتظامیہ اور زائرین کے درمیان مذاکرات کے بعد زائرین نے دھرنا ختم کردیا انتظامیہ نے زائرین کو یقین دلایا کہ ان کو آج راج ایران روانہ کردیا جائے گااور مکمل سیکورٹی فراہم کی جائیگی ۔ گلستان چوک پر زائرین کی جانب سے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام مکمل طورپر درہم برہم ہوگیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :