Live Updates

تحریک انصاف نے الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آباد کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

نہیں چاہتے ہمارے بچے اس شخص کے نام کی یونیورسٹی سے ڈگری لیں جس نے پاکستان کے خلاف نعرے لگائے ہوں،خرم شیر زمان

بدھ 16 نومبر 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آباد کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔بدھ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حیدرآباد میں زیر تعمیر الطاف حسین یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے عبدالستار ایدھی یونیورسٹی رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے اس شخص کے نام کی یونیورسٹی سے ڈگری لیں جس نے پاکستان کے خلاف نعرے لگائے ہوں اور زبان درازی کی ہو ۔اس یونیورسٹی کی بنیاد پر سندھ حکومت کی زمین پر رکھی گئی ہے اس لیے ہمارا مطالبہ غیر متعلقہ نہیں ہے ۔یونیورسٹی کا نام عبدالستارایدھی رکھا جائے ۔عبدالستار ایدھی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جمعرات کو ہونے والے سند ھ اسمبلی کے اجلاس میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ بھارتی جارحیت پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے آواز نہیں اٹھائی ہے ۔اگر اس شخص کو نہیں ہٹایا گیا تو ایک دن مودی بھی نواز شریف کے لیے قطری شہزادہ کی طرح خط لکھ دے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات