نوجوان پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے عظیم کردار ادا کرسکتے ہیں ، جنرل(ر) جاوید ضیاء

بدھ 16 نومبر 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) سابق کور کمانڈر اور لیبیا میں سابق پاکستانی سفیر جنرل(ر) جاوید ضیاء نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان پاکستان کی سلامتی اور بھائی چارگی کی فضاء برقرار رکھنے میں ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ سوشل ریفارمر کے زیر اہتمام محکمہ نوجوانان امور حکومت سندھ کے تعاون سی8ویں آئی اون پاکستان کانفرنس کی اختتامی تقریب سے ہوٹل میریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پاکستان کی عظیم شخصیات کو فخر پاکستان ایوارڈ بھی دیئے گئے ۔ جنرل جاوید ضیاء نے کہا کہ پاکستان کے بنانے سے لے کر آج تک ہمارے نوجوانوں نے ایک تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔ اور خصوصاً طالب علموں کا کردار بے مثال ہے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ جس ملک کے نوجوان اپنے ملک کی سلامتی کیلئے سینہ سپر ہوجائیں اس ملک کو دنیا کی کوئی آنکھ نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔

(جاری ہے)

اور مجھے فخر ہے اپنے نوجوانوں اور طالب علموں پر کہ جنہوں نے جب پاکستان کو کسی بھی چیز کی ضرورت پڑی انہوں نے افواج پاکستان کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ آج پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور ہم سب کو آئی اون پاکستان کانفرنس میں یہ عہد کرنا چاہیے کہ اس ملک کو ہماری خون اورجان کی جب بھی ضروری پڑی ہم اس ملک کو ہر چیز دیں گے ۔

اس موقع پر نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ، ڈاکٹر سید پرویز رضوی ، ینگ سوشل ریفارمر کے سربراہ سید فہد رضوی، اور نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمد خان نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر عبد الستار ایدھی ، معین اختر، حنیف محمد، امجد صابری کو بعد از مرگ اور اداکار مصطفی قریشی ڈرامہ نویس ددردانہ بٹ ، بیوروکریٹ ضمیر کھوسو،غلام یٰسین، صحافی نسرین گل ، ماہر تعلیم سید خالد شاہ اور کم عمر کمپیوٹر گرافک ڈیزائنر سونا علی ، سیاسی رہنما سہیل عابدی ، اور پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو فخر پاکستان ایوارڈ دیئے گئے ۔

تقریب کی نظامت سٹی اسکول کی استاد لائبہ خان نے انجام دیئے ۔ اس موقع پر غلام محمد خان نے پاکستان کی سلامتی ، یکجہتی اور بھائی چارگی کیلئے دعا کرائی۔ اس کانفرنس میں پاکستان کے پانچوں صوبوں کے طالب علموں نے شرکت کی اور اپنی تقاریر میں پاکستان سے یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا ۔ جبکہ پاکستان سوئیٹ ہوم کے طالب علموں نے آئی اون پاکستان ٹیبلو بھی پیش کیا

متعلقہ عنوان :