گوادر پورٹ سے آزادانہ اور محفوظ تجارت کیلئے تمام اداروں کے اشتراک سے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے ہیں،ریئرایڈمرل جمیل اختر

بدھ 16 نومبر 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئرایڈمرل جمیل اختر نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ سے آزادانہ اور محفوظ تجارت کیلئے تمام اداروں کے اشتراک سے سیکورٹی کے فل پروف انتظات کئے ہیں۔ گوادر پورٹ آپریشنل ہونے پر آئل اسپل پر قابو پانے کے آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو بحرہ عرب میں سمندی آلودگی کے خاتمے سے متعلق ساتویں بارہ کوڈہ مشق کے موقع پر پی این ایس وحدت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ریئرایڈمل جمیل اختر نے کہا کہ کہ سمندر میں آئل اسپل کے حوالے سے یہ ایکسرسائز ہر سال پاک بحریہ کے تعاون سے کی جاتی ہے تاکہ سمندر میں ہونے والی آلودگی پر موثر طریقے سے قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گوادر پورٹ کے آپریشنل ہونے پر آئل اسپل پر قابو پانے کے آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔سمندر میں آئل اسپل پر قابو پانے کیلئے محدود وسائل کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی۔

انہوںنے کہا کہ قریبی بندرگاہوں کی سمندری حدود میں حادثات کی صورت میں فطری ردعمل کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ گوادر پورٹ سے آزادانہ اور محفوظ تجارت کیلئے تمام اداروں کے اشتراک سے سیکورٹی کے فل پروف انتظات کئے ہیں۔ اس سے قبل پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر بارہ کوڈہ کی مشق کا عملی مظاہرہ بھی کیا