تحصیل ناظم و نائب ناظم کا تمام بازاروں اور سڑکوں کا دورہ
تازہ ترین : 1

تحصیل ناظم و نائب ناظم کا تمام بازاروں اور سڑکوں کا دورہ

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی ، تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد نے تحصیل ممبران،ٹی اورآر اقبال دانش،ٹی اور آر ملک ثاقب کے ہمراہ ایبٹ آباد شہر کے تمام بازاروں اور سڑکوں کا دورہ کیا۔ تحصیل ناظم کے اچانک دورے کے موقع پر ٹی ایم اے کا عملہ صفائی غائب تھا۔ جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحصیل ناظم نے غیرحاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کیااوربازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے جلد کارروائی کا عندیہ بھی دے دیاہے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:52:48

اپنی رائے کا اظہار کریں