غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 15 نومبر کو ختم ہو گئی، اس معاملہ پر فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی

وزارت سیفران کے ڈپٹی سیکریٹری عرفان خان کی اے پی پی سے گفتگو

بدھ 16 نومبر 2016 16:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) وزارت سیفران کے ڈپٹی سیکریٹری عرفان خان نے کہاہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 15 نومبر کو ختم ہو گئی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس معاملہ پر فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتیں افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے پر متفق تھیں اور سب کا موقف یہ تھا کہ افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر وطن واپس بھیجا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی سیکریٹری نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے وزارت سیفران اور نادرا کے درمیان معاہدہ بھی ہوا ہے مگر نادرا کو وزارت داخلہ نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کی اجازت نہیں دی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے 17 کروڑ روپے وزارت سیفران کو دیئے تھے۔