Live Updates

نائٹس برج فلیٹس میاں شریف کے نہیں تھے ۔ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 نومبر 2016 16:36

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16نومبر 2016ء) : وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ نائٹس برج فلیٹس میاں شریف کی ملکیت نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلیٹس کسی بھی طرح بھائیوں میں تقسیم اثاثوں کا حصہ نہیں تھے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ نے بتایا کہ نواز، شہباز اور عباس شریف کو نائٹس برج فلیٹس وراثت میں نہیں ملے۔

تہمینہ درانی کے ٹویٹ سے یہ بات واضح کی گئی ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی جائیدادیں الگ الگ ہیں۔ ان تمام تر ٹویٹس پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ان ٹویٹس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہمینہ درانی کے ان ٹویٹس سے پانامہ لیکس کے معاملے پر اُلجھن اور کنفیوژن میں مزید اضافہ ہو گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :