معروف ادیب وماہراقبالیات سّید وقار عظیم کی30ویں برسیکل منائی جا ئیگی

بدھ 16 نومبر 2016 16:52

ملتان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)نامور ادیب ، نقاد ، ماہرِتعلیم اور ماہرِاقبالیات پروفیسر وقار عظیم کی تیسویں برسی کل 17نومبر کو منائی جا ئیگی ۔سّید وقار عظیم دسمبر1909 کو الہ آباد میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

وقار عظیم کا شمار نامور استادوں میں ہوتا ہے ،وہ مغربی پاکستان پبلک سروس کمیشن کے مشیر کے عُہدے پر بھی فائز رہے ،اورینٹل کالج لاہور میں شعبہ اردو کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ادبی جرائد ’’ ماہِ نو اور نقوش ‘‘ کے مدیر بھی رہے،انہوں نے 10سے زیادہ کتب تحریر کیں جن میں تنقیدی اور تحقیقی کتابوں کے علاوہ اقبالیات کے موضوع پر کتب بھی شامل ہیں،وہ 17نومبر 1976 کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے ۔