سلانوالی کے نواحی علاقہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر قتل
تازہ ترین : 1

سلانوالی کے نواحی علاقہ میں داماد کی فائرنگ سے سسر قتل

سلانوالی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) روٹھی بیو ی کو منانے کیلئے آنے والے خاو ند نے سسر کو فائر نگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ملز م کو گرفتار کر کے مقد مہ د ر ج کر لیا۔ تفصیلات کے مطا بق تحصیل سلانو الی کے نواحی علاقہ چک نمبری 135شمالی کے رہائشی منظور احمدکی بیٹی کی شادی فضل عباس نا می شخص سے ہوئی تھی اور کچھ روز پہلے ثمینہ بی بی اپنے خا و ند فضل عبا س سے ناراض ہو کر میکے آگئی تھی، اپنی بیو ی ثمینہ کو منانے کیلئے فضل عبا س اپنے سسر ال آ یا تو سسر نے اپنی بیٹی کو بھیجنے سے انکا ر کر د یا جس پر فضل عبا س اور ا س کے سسر منطور احمد کے در میان تلخ کلامی ہوگئی،اس دوران فضل عبا س نے طیش میں آکر فائرنگ کر کے اپنے سسر منظور احمد کو مو ت کے گھاٹ اتار د یا، تھانہ شاہ نکڈر پو لیس نے ملز م فضل عبا س کو گرفتار کرکے ا س کے خلا ف دفعہ 302کے تحت مقدمہ د ر ج کر لیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:50:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں