اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ ، ڈومینیک تھائم نے گائل مونفس کو ہرا دیا

ڈومینیک تھائم نے فرانس کے گائل مونفس کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر کامیابی اپنے نام کر لی

بدھ 16 نومبر 2016 16:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے ڈومینیک تھائم نے فرانس کے گائل مونفس کو ہرا دیا ہے۔ اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے ڈومینیک تھائم اور فرانس کے گائل مونفس میں جوڑ پڑا۔

(جاری ہے)

کینگروز کے ٹینس سٹار نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر کامیابی حاصل کی۔ حریف کھلاڑی نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور اگلا سیٹ چھ ایک سے جیت لیا لیکن تیسرے سیٹ میں قسمت آسٹریلوی پلیئر پر مہربان ہو گئی اور فیصلہ کن سیٹ چھ چار سے ان کے نام رہا۔ ڈومینیک نے میچ میں چھ تین ، چھ ایک اور چھ چار سے جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔۔

متعلقہ عنوان :