اوپن مارکیٹ :ڈالر کی قدر میں اضافہ ،106.70 روپے کا ہوگیا

ڈالر کا انٹر بینک ریٹ 104.85 روپے پر مستحکم ، پاؤنڈ کی قدر 80 پیسے گھٹ گئی

بدھ 16 نومبر 2016 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 104.80روپے اورقیمت فروخت 104.85روپے پر برقرار رہی ، تاہم 30 پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 106.50 روپے اور قیمت فروخت 106.70 روپے پر جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 116 روپے پر برقرار رہی جبکہ 80 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 133.50روپے ہوگئی۔۔