فصل کی آخری چنائی مکمل کرنے کے بعد ان کھلے ٹینڈوں کو فوری چن کر دھوپ میں پھیلا دیں، محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے کپاس کے کاشتکاروں کوسفارش

بدھ 16 نومبر 2016 16:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے کپاس کے کاشتکاروں کوسفارش کی گئی ہے کہ وہ فصل کی آخری چنائی مکمل کرنے کے بعد ان کھلے ٹینڈوں کو فوری چن کر دھوپ میں پھیلا دیں تاکہ مزید روئی حاصل ہو سکے۔آخری چنائی کے بعد کپاس کے کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرنے کے لئے چھوڑ دی جائیں تاکہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھا لیں جس سے گلابی سنڈی کے لاروے بھی تلف ہو جائیں گے۔

بھیڑ بکریوں کو چرانے کے دوران حاصل ہونے والے فضلہ سے زمین میں نامیاتی مادہ کی مقدار میں اضافہ ہوجاتاہے جس سے نئی کاشتہ فصلوں میں کیمیائی کھادوں کا کم مقدار میں استعمال کرنا پڑتا ہے اور کاشتکاروں کے فی ایکڑپیداواری اخراجات میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔کاشتکارگھریلو سطح پر کپاس کی چھڑیوں کا بطور ایندھن استعمال کرنے کے لئے ان کو کاٹ کر چھوٹے بنڈل بنائیں اور انہیں عمودی صورت میں کھیت سے باہر ذخیرہ کریں ۔

(جاری ہے)

کپاس کی چھڑیوں کو مناسب وقفوں سے الٹاتے اور پلٹاتے رہیںاورڈھیروں کے نیچے موجود کچرے کو فوری طورپرتلف کریں ۔کپاس کی جننگ فیکٹریوں میںجمع ہونے والے کچرے کو بھی اینٹوں کے بھٹوں میں بطور ایندھن استعمال کریں یا زمین میں گڑھے کھود کر تباد دیں۔جہاں نئی فصل کاشت نہ کرنی ہووہاں کپاس کے خالی کردہ کھیتوں میں مڈھوں کی تلفی کے لئے فوری ہل یا روٹا ویٹرچلائیں تاکہ زیر زمین چھپے گلابی سنڈی کے لاروے زمین کی سطح پر آکر پرندوں کی خوراک بن جائیںاور سورج کی حدت سے ان کی تلفی آسان ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :