Live Updates

لیڈروہ بنتاہے جوسچ اور حق پرکھڑاہوتاہے۔عمران خان

سچ بولناآسان نہیں ہے،سچ وہ نہیں جونوازشریف نے سپریم کورٹ میں بولا،پاکستانی طالبعلموں کواپنے اندر سچاانسان بننے والی کوالٹی لانی ہوگی ،کرپشن کے کینسرکوختم تب کرینگے جب ملک کے ادارے مضبوط ہونگے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا آئی ایس ایف کے کنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 16:21

لیڈروہ بنتاہے جوسچ اور حق پرکھڑاہوتاہے۔عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سچ بولناآسان نہیں ہے،سچ وہ نہیں جونوازشریف نے سپریم کورٹ میں بولا، لیڈروہ بنتاہے جوسچ اور حق پرکھڑاہوتاہے،پاکستانی طالبعلموں کواپنے اندر سچاانسان بننے والی کوالٹی لانی ہوگی ۔انہوں نے آج اسلام آبادمیں آئی ایس ایف کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاطالبعلموں کوپیغام ہے کہ پاکستان کے سارے بڑے مگرمچھ ایک طرف کھڑے ہوں لیکن آپ نے سچ کے ساتھ کھڑے رہناہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیاگیڈرکی کبھی عزت نہیں کرتی۔نیپولین ایساانسان تھا۔جس نے کہا کہ سوشیروں کے سردارگیڈرہوتوہارجائے گا۔ایک بڑاانسان اپنے خوف کے اوپرقابوپا جاتاہے۔دنیاکابڑاآدمی سب سے اونچے پہاڑپرچڑھا،اس کوخوف تھا کہ اس پہلے لوگوں کی طرح وہ نہ مرجائے۔

(جاری ہے)

لیکن وہ اپنے خوف پرقابوپاکردنیاکے اونچے پہاڑپرچڑھ گیا۔جوآدمی بڑے فیصلے کرنے سے ڈرتاہے وہ بڑاآدمی،بڑاکھلاڑی نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اندرمیں کے بت کوتوڑناہوگا۔خودغرضی پرقابوپاناہوگا۔انہوں نے کہا کہ چارچیزیں انسان کوبڑاآدمی بنادیتی ہیں۔جس میں سچ بولنا،خوف پرقابو پانا اور انصاف کرنا شامل ہے۔قائداعظم محمدعلی جناح نے اپنی ذات یا اقتدارکیلئے پاکستان نہیں بلکہ ہمارے لیے پاکستان بنا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے کینسرکوختم تب کرینگے جب ملک کے ادارے مضبوط ہونگے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایف کو پیغام ہے کہ آپ نے ممبرشپ کرنی ہے اور اس کے بعدآئی ایس ایف سے مستقبل کیلئے لیڈرنکلیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات