آزادکشمیر میں ٹورازم کورئیڈور پر جلد کام شروع کر دیا جائیگا، مشتاق احمد منہاس

کشمیر کونسل کے آمدہ بجٹ سے سیاحتی راہداری کی منظوری حاصل کر لیں گے،چکار سے نون بگلہ،لسڈنہ،گنگا چوٹی، تولی پیر، دیوی گلی اور لسڈنہ تک 110کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائیگی جس کے کنارے ٹوریسٹ ریزرٹس تعمیر کیے جائینگے،وزیر اطلاعات آزادکشمیر

بدھ 16 نومبر 2016 16:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) آزادکشمیر کے وزیر سیاحت،اطلاعات وآئی ٹی مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ٹورازم کورئیڈور پر جلد کام شروع کر دیا جائیگا۔ کشمیر کونسل کے آمدہ بجٹ سے سیاحتی راہداری کی منظوری حاصل کر لیں گے۔چکار سے نون بگلہ،لسڈنہ،گنگا چوٹی، تولی پیر، دیوی گلی اور لسڈنہ تک 110کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائیگی جس کے کنارے ٹوریسٹ ریزرٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

سیاحتی راہداری آزادکشمیر کے لوگوں کی تقدیر بدل کر رکھ دے گئی اور مقامی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع میسرآئیں گے۔ان خیالات کا اظہار نے گزشتہ روز محکمہ سیاحت کی جانب سے دی جانیو الی محکمانہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سیاحت خواجہ محمد نعیم بسمل،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،ڈائریکٹر سیاحت ارشادپیرزادہ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سیاحت ارشاد پیرزادہ نے اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر سیاحت نے کہا کہ اسوقت سیاحت دنیا میں اکنامک جنریشن کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔سیاحت کے شعبہ پر توجہ دے کر معاشی صورتحال میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔اگر اس سے مناسب طریقہ سے استفادہ کیا جائے تو یہ خطہ کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ آزادکشمیر میں سیاحتی راہداری کے قیام کے لیے وزیر اعظم پاکستان کو آزادکشمیر آمد پر تفصیلی بریفینگ دیں گے اورجلد اس میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت بین الاقوامی معیار کی 110کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کی جائیگی۔

جس کے ہر چار کلومیٹر پر ٹورازم سپاٹس قائم کیے جائیں گے اور سیاحوں کے لیے مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کریں گے اور بیرونی سرمایہ کاروں کو سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا جائیگا۔وزیر سیاحت نے کہا کہ آزادکشمیر کا خطہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔کیمونٹی بیسڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ کے تحت مقامی سطح پر لوگوں کوروزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور انکا معیار زندگی بلند ہوگا۔انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر میں پیراگلائیڈرنگ میں بھی بھرپور پوٹینشل موجود ہے اور آزادکشمیر میں اس کے لیے بہترین مقامات موجود ہیں جن پر سڑکوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :