بھارت کا جنگی جنون اس کی تباہی کا باعث بنے گا
تازہ ترین : 1

بھارت کا جنگی جنون اس کی تباہی کا باعث بنے گا

عالمی اداروں کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا ہو گاورنہ محمود غزنوی کے روحانی بیٹے اسے دھول چٹا کر نشان عبرت بنا دیں گے ،جماعت اہلسنّت پاکستان

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما و مہتمم اعلیٰ و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ (رجسٹرڈ) الحاج مفتی محمد حیا ت القادری نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون اس کی تباہی کا باعث بنے گا عالمی اداروں کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا ہو گا بصورت دیگر محمود غزنوی کے روحانی بیٹے اسے دھول چٹا کر نشان عبرت بنا دیں گے پاکستانی فوجیوں کی شہادت ارض وطن کے دفاع کو مزید مضبوط بنادیگی ۔

پاک وطن کی سرحدوں پر کھڑے محافظوں کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے اور قوم ارض پاکستان کی حفاظت کر نا جانتی ہے نے بھمبر سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور شہید ہو نیوالے پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن پاکستان پر جنگ مسلط کر نا چاہتا ہے جس کے نتائج سے وہ یقینا بے خبر ہے اسے جنگ مسلط کر نے کا جنون سوار ہے اس کا جنون پاکستانی قوم اور فوج ملکر ایسے اتاریں گے کہ رہتی دنیا تک وہ شائد اسے بھلا نہ سکے۔

آئے روز شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا اس کی بوکھلاہٹ ظاہر کر رہی ہے کہ وہ اقتصادی راہداری سمیت پاکستان کی ترقی کا دشمن ہے پاکستان انشاء اللہ اقتصادی راہداری سمیت مزید ترقی کر ے گا اور آنیوالے وقت میں دنیا کی بہترین معاشی مملکت ضرور بنے گا پوری قوم بھارت کے جنگی جنون کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور وطن کی سلامتی پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیگی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:37:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں