پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاترہے ،ْخورشید شاہ

بدھ 16 نومبر 2016 16:35

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاترہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاترہے ،ْ سیاستدان مودی سے تو مل سکتے ہیں لیکن ترک صدر سے کیوں نہیںمل سکتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ بیٹھے بیٹھے قطر سے بھی لیٹرآگیا ،ْ جس کا کہیں ذکر نہیں تھا ، یہ لیٹر آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اس خط نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ احتساب الرحمان قطرمنتقل ہوگیا ہے یہ لیٹراسی کا کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے خطاب میں اس دستاویز کا ذکر کیوں نہیں کیا اگر یہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہوتا تو قطرکے شہزادے کا خط ایک ثبوت ہوتا ۔پی پی رہنما نے کہا کہ یہ کونسی منطق ہے کہ الزامات جھوٹے لگے تو جواب بھی جھوٹ سے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :