ترک صدر کل تیسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
تازہ ترین : 1
ترک صدر کل تیسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں ..

ترک صدر کل تیسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دنیا کے پہلے رہنما و سربراہ مملکت ہیں جو کل جمعرات کو تیسری بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رجب طیب اردوان نے اس سے قبل پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 20 مئی 2012ء اور اکتوبر 2009ء میں خطاب کیا تھا۔ یہ دونوں خطاب انہوں نے ترکی کے وزیراعظم کی حیثیت سے کئے تھے جبکہ اب وہ جمعرات کو بطور صدر پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وقت اشاعت : 16/11/2016 - 16:35:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں